خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے جاری پٹرولیم ڈویژن کی تلاش کی سرگرمیوں میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر چین اور سعودی عرب کے متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے بڑھائے اور آئندہ اجلاس میں پاکستان کے سمندری بلاکس پر متفقہ موقف پیش کرے۔پیٹرولیم ڈویژن کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے تعاون سے معدنیات کے ریگولیٹری فریم ورک پر بین الصوبائی اجلاس منعقد کرے۔ بتایا گیا کہ ریکوڈک پراجیکٹ پاکستان میں جدید کان کنی اور پروسیسنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا رہا ہے۔یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معدنی صنعت کو تقویت دے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو بھی فروغ دے گا۔