Wednesday, 16 October 2024, 10:26:19 am
 
پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 8 افغان طالبان کو ہلاک کردیا
September 09, 2024

File Photo

افغان طالبان نے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے جس کا پاکستانی افواج نے مؤثر جواب دیتے ہوئے آٹھ طالبان کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے افغان سرزمین سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پاکستانی سیکیورٹی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔پاک فوج نے اس کا مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں آٹھ طالبان ہلاک ہوگئے۔جن میں ان کے کمانڈر خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں،فائرنگ کے تبادلے میں سولہ افغان طالبان زخمی بھی ہوئے۔پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں افغان طالبان کی سہولت کاری اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔دہشتگرد حملوں کے علاوہ اب بین الاقوامی سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی اور جارحیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔