Wednesday, 12 March 2025, 09:25:34 am
 
گورنرپنجاب کی پاک فوج کے شہداء کے گھرجاکراہل خانہ سے تعزیت
February 09, 2025

پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان فتح جنگ میں پاک فوج کے شہید حوالدار سعید اقبال اور سپاہی باسط علی کے گھر گئے اور تعزیت کا اظہارکیا ۔

اپنے دورے میں گورنر نے شہدا ء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااور یقین دلایا کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔

انہوں نے بہادر جوانوں کی قربانی کی تعریف کی اورکہاکہ قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں۔

گورنر نے شہدا ء کے اہل خانہ کویقین دلایا کہ حکومت انہیں ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔