Saturday, 21 December 2024, 09:21:33 pm
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیریوں کی املاک چھیننے پربھارتی حکومت،ایجنسیوں کی مذمت
December 08, 2023

 کل جماعتی حریت کانفرنس نے  حق خودارادیت کے لئے آواز اٹھانے والے کشمیریوں کی املاک چھیننے پر  بھارتی حکومت اور اس کی ایجنسیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

 غلام محمد خان سوپوری، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، حفصہ اور مولوی Musaib ندوی سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے سرینگر میں الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ  کشمیری عوام کی سیاسی خواہشات کو توڑنے کےلئے بی جے پی نو آبادیاتی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  مودی حکومت  دہشت گردی کے ذریعے حریت رہنماؤں کے خاندانوں، نوجوانوں اور سرگرم کارکنوں کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کےلئے اپنی ایجنسیاں استعمال کررہی ہے۔

ادھر برسلز میں یورپی پارلیمنٹ میں ایک سیمینار میں مقررین نے کہا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک مظلوم کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔

 بدلتی دنیا میں کشمیریوں کی آواز کے نام سے ہونے والےسیمینار کا انعقاد کشمیر کونسل یورپ نے جاری سالانہ ہفتہ کشمیر یورپی یونین کی مناسبت سے کیا ہے۔

مقررین نے عالمی برادری خصوصاً یورپی یونین پر زور دیا کہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کو فوری طور پر روکنے کےلئے اقدامات کرے۔