Thursday, 26 December 2024, 11:32:38 pm
 
زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج قومی یوم استقامت منایا جا رہا ہے
October 08, 2023

ملک بھر میں 2005ء کے زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج قومی یوم استقامت منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے قومی تیاریوں اور بہتر انتظامات کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم غیرمعمولی ناگہانی آفات کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کے لئے یکجا ہیں۔

نگران وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے قابل عمل راہ پر گامزن ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ہونے والے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے شعور بیدار کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔