Thursday, 02 May 2024, 02:48:26 am
حکومت پی آئی اے کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کیلئے پرعزم ہے،وزیرہوابازی
August 08, 2020

ہوا بازی ڈویژن کے وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے پرعزم ہے اوراس حوالے سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہفتہ کے روز راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کو ایک ایسی ائیرلائن بنایاجائے گا جس پر لوگ سفر کرتے ہوئے فخر محسوس کریںگے ۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران مختلف ملکوں سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا ۔

غلام سرور خان نے کہاکہ حکومت کی موثر حکمت عملیوں کی بدولت ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔انہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس سے بچائو کے قواعدوضوابط پرسختی سے عمل کیاجائے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.