Monday, 20 May 2024, 06:04:19 am
سانحہ نو مئی کی پہلی برسی،پی ایف یو جے اور پی یوجے کے وفد کا جناح ہائوس کا دورہ
May 08, 2024

نو مئی کے سانحہ کی پہلی برسی کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کررہے ہیں۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس جناح ہاؤس کے دورے کے دوران پاکستان کے شہداء کی یادگاروں کی بیحرمتی کی مذمت کی۔انہوں نے جناح ہاؤس کے گھیراؤ اور جلاؤ پر غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں سیاسی انتہاپسندوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔مسلح افواج کے ساتھ اپنی گہری محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے پاک فوج کے شہداء کی یادگاروں پر حملوں میں ملوث عناصر کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔پیپلز ڈیمو کریٹک الائنس اور وکلاء کے ایک گروپ نے بھی جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود نو مئی کے ذمہ داروں کو ابھی تک انصاف کے کٹھہرے میں نہیں لایا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.