وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ مولاموف نے آج لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پنجاب اور ترکمانستان کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں توانائی، صنعت، لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، زراعت اور لائیو سٹاک جیسے شعبوں میں تجارت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ مولاموف نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔