Monday, 20 May 2024, 09:48:50 am
عازمین حج کو سعودی عرب لے جانے کیلئے پروازیں جمعرات سے شروع ہونگی
May 08, 2024

عازمین حج کو سعودی عرب لے جانے کیلئے پروازیں کل سے شروع ہوں گی۔

ڈائریکٹر حج ضیا ء الرحمان خان نے مدینہ منورہ میں ریڈیوپاکستان کے نمائندے بلال خان محسود کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ180 عازمین حج پر مشتمل پہلی پرواز مدینہ کے ہوائی اڈے پر کل اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کی چوبیس تاریخ سے اگلے ماہ کی نو تاریخ تک زیادہ تر پروازیں جدہ ائرپورٹ پر اتریں گی۔

انہوں نے کہا سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کو مسجد نبوی ۖ کے قریب بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائیگا۔

ڈائریکٹر حج نے کہا عازمین حج کی سہولت کیلئے ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کردیاگیا ہے۔

روڈ ٹو مکہ منصوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کیلئے خصوصی انتظامات بڑھانے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.