Friday, 19 April 2024, 01:09:12 pm
کشمیری قیادت کا گروپ20 اجلاس کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں طرف مکمل ہڑتال کافیصلہ
May 08, 2023

کشمیری قیادت نے اس ماہ کی بائیس تاریخ کو سرینگرمیں ہونے والے گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں طرف مکمل ہڑتال کافیصلہ کیاہے۔یہ فیصلہ اسلا م آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس اوربرطانوی ارکان پارلیمنٹ عمران حسین، طاہرAkli اوردیگرشخصیات کے ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا۔آزادجموں وکشمیر کے صدربیرسٹرسلطا ن محمود چودھری نے بھی اجلاس میںشرکت کی۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم کشمیری نیویارک، لندن، واشنگٹن، برسلز، جنیوا اوردیگرملکوں میں بھارت مخالف مظاہروں کاانعقاد کریںگے۔احتجاجی مظاہروں میں عالمی برادری کی توجہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جمو ں کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی جائے گی۔سلطان محمودچودھری نے گروب بیس کے رکن ملکوں پرزوردیاکہ وہ گروپ کے ہونے والے آئندہ اجلاس میں شرکت سے گریزکریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.