Saturday, 14 December 2024, 06:26:27 pm
 
بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نہتے عوام کوبدترین مظالم کانشانہ بنارہی ہے،حریت کانفرنس
December 07, 2023

 کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج بھارت کےغیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں نہتے عوام کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ہر قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

 ترجمان  نے کہا کہ بھارتی فوج پورے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں گرفتاریاں کررہی ہے۔

 ترجمان نے غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید کشمیری باشندوں کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ان کی فوری رہائی کےلئے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔