Saturday, 11 May 2024, 08:30:15 am
افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ عالمی تعاون ناگزیر ہے،وزیرخارجہ
December 07, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مہاجرین بحران سے بچنے،اسے دوبارہ دہشتگردوں کی جنت اور منشیات کا مرکز بننے سے روکنے کیلئے نئی حکومت کے ساتھ عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ وہ آج(منگل) برسلز میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل Jens سٹولن برگ سے نیٹو ہیڈکوارٹرز میں گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورتحال، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پورے جنوبی ایشیائی خطے میں امن واستحکام کیلئے پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے قابل عمل حل کا خواہاں ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.