Sunday, 19 May 2024, 07:57:49 pm
پاکستان علما کونسل کا قومی اتحاد کیلئے جامع ملک گیر مفاہمتی مہم شروع کرنے کا اعلان
May 07, 2024

فائل فوٹو

پاکستان علما کونسل نے ملک میں سیاسی استحکام اور قومی اتحاد کیلئے ایک جامع ملک گیر مفاہمتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج(منگل) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی اور مذہبی دھڑوں میں اخلافات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

طاہر محمود اشرفی نے زور دیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ نفرت آمیز مواد پھیلانے والوں کو جوابدہ ٹھہرائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو عالمی امن کے تحفظ، غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر پر فعال موقف اختیار کرنا چاہیے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.