Sunday, 19 May 2024, 07:12:19 pm
اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کے درمیان سنسنی خیز میچ برابری پر ختم
May 07, 2024

ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا۔ 

ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اذلان شاہ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں پاکستان کو میچ کے 59 ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو کہ جاپان کی جانب سے کھیل کے 33ویں منٹ میں کین ناگا یوشی نے اسکور کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا وحید اشرف نے گول کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے برابر کردیا۔

پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کو بہتر گول اوسط پر برتری حاصل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.