Thursday, 02 May 2024, 03:12:55 am
وزیرخزانہ کارواں سال محصولات میں اضافے، مقررہ اہداف بارے اعتماد کااظہار
April 07, 2021

خزانہ اور محصولات کے وزیر حماد اظہر نے روا ں سال محصولات میں حوصلہ افزاء اضافے اور مقررہ اہداف کے حصول کے بارے میں اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی اور حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے موثر لائحہ عمل وضع کیا جائے گا ۔وزیرخزانہ نے کہا کہ اس سال پاکستان کی معیشت گزشتہ اندازوں اور رحجانات کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ترقی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے شرح نمو کا ہدف چار فیصد سے زائد ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شرح نمو میں اضافہ مالیاتی خسارے یا زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی نہیں بلکہ پائیدار ترقی پر مبنی ہوگا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.