آج(جمعہ) لاہور میں منتخب نمائندوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔
اجلاس میں فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ اضلاع سے منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال پنجاب میں ترقیاتی اقدامات اور مفاد عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف نے وزیر اعظم شہبازشریف کی انتھک محنت کی تعریف کی اور ادارہ جاتی اور منظم اصلاحات میں نمایاں بہتری کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم دونوں پارٹی اور ان کیلئے باعث افتخار ہیں۔
منتخب نمائندوں نے ترقیاتی منصوبوں اور مفاد عامہ کے اقدامات کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔