پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں سمیت غیرملکی باشندوں کی باعزت اورمحفوظ طریقے سے ان کے ملکوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانوں کی واپسی کے لئے دیگراقدامات کے علاوہ متعدداضلاع میں عارضی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔اب تک چارلاکھ دس ہزارسے زائدغیرقانونی افغان اپنے ملک واپس جاچکے ہیں۔