Saturday, 27 July 2024, 01:54:50 pm
چیئرمین سینیٹ کا بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے عالمی مداخلت پرزور
December 06, 2023

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے اسرائیل کی طرف سے بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لئے عالمی مداخلت پرزوردیاہے۔عراق کے سفیرحامد عباس Lafta سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے محمدصادق سنجرانی نے فوری طورپرغزہ کامحاصرہ اٹھانے اورخوراک وادویات کی بلاتعطل فراہمی کامطالبہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان اورعراق کے درمیان مذہب، بھائی چارے،اسلامی تہذیب وثقافت ،باہمی احترام کی مشترکہ اقدار پرمبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔محمدصادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے۔عراق کے سفیرحامدعباس لفتانے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات پرخوشی کااظہارکیا اور اقتصادی وتجارتی تعلقات کووسعت دینے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے پاکستانی تارکین وطن کے عراق کی ترقی میں قابل قدرکردارکوبھی سراہا اور انہیں مکمل تعاون کایقین دلایا۔عراق کے سفیر نے امت مسلمہ میں اتحاد کوفروغ دینے پرپاکستان کی کاوشوں کوبھی سراہا۔