Saturday, 14 December 2024, 05:59:09 pm
 
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال کانوٹس لے،حریت کانفرنس
December 06, 2023

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دئیے بغیر کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔

 سرینگر سے جاری ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کی اپنے جائز حق کےلئے دی جانے والی بے مثال قربانیوں نے جدید دنیا میں چلنے والی آزادی کی تحریکوں میں ایک نمایاں تاریخ رقم کی ہے۔

 انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے اقدامات کرے۔