Saturday, 27 July 2024, 07:58:20 am
آج تاریخی بابری مسجد شہید کئے جانے کے 31 سال مکمل ہوگئے
December 06, 2023

پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں خصوصا مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائے۔یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں بھارت کے شہرایودھیہ میں تاریخی بابری مسجد شہید کئے جانے کے 31 سال مکمل ہونے کے موقع پر آج ایک بیان میں کہی۔ ترجمان نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے نہ صرف اس نفرت انگیز اقدام کیلئے مجرمان کو بری کردیا بلکہ شہید کی جانے والی مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کی اجازت بھی دی ، توقع ہے کہ جنوری 2024 میں بھارت میں عام انتخابات سے چند ماہ قبل اس مندر کا افتتاح ہوگا۔ممتاز زہرابلوچ نے کہا کہ مسلمانوں کیخلاف غصہ جو بابری مسجد کی شہادت کا باعث ہمیشہ سے شدت کے ساتھ جاری رہا ہے ترجمان نے کہا کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں حملوں کی زد میں رہے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت میں اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے پروپیگنڈے ،نفرت پر مبنی تقاریر اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لے۔