وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اظہار رائے کی آزادی اور آزاد ذرائع ابلاغ کے سنہری اصولوں کے فروغ اور بالادستی کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ جر نلسٹس سیفٹی فورم کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کا دس سالہ لائحہ عمل کے موضوع پر آج (منگل) اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت اظہار رائے کی آزادی کا بہت احترام کرتی ہے اور یہ اصول جمہوریت کی ترقی کا اہم حصہ رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمہوریت اور میڈیا ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں اور اظہار رائے کی آزادی کے بغیر جمہوریت ترقی نہیں کرسکتی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ذرائع ابلاغ کی زیادہ آزادی کے ذریعے پاکستانی جمہوریت کومضبوط تر بنانے کی کوششوں کا حصہ رہے گی۔