Saturday, 27 April 2024, 06:07:39 am
پنجاب حکومت پوٹھوہار میں شجر کاری کیلئے 20لاکھ زیتون کے پودے تقسیم کر رہی ہے
August 06, 2018

پنجاب کی حکومت پوٹھوہارکے علاقے میں شجرکاری کیلئے کاشتکاروں میں اعلیٰ معیار اورزیادہ پیداوار کے حامل بیس لاکھ زیتون کے پودے تقسیم کررہی ہے۔

پنجاب کے محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ یہ حکومت کاپانچ سالہ منصوبہ ہے جس کامقصد اس علاقے میں زیتون کی پیداوار بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چکوال،جہلم، اٹک، راولپنڈی، میانوالی اورخوشاب کے کاشتکاروں کو بلامعاوضہ زیتون کے پودے فراہم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے تحت کسانوں کوٹیوب ویل لگانے کیلئے سترفیصد تک مالی امداد بھی دی جارہی ہے جبکہ 60فیصدامدادقطراتی نظام کی تنصیب کیلئے دی جارہی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ خواہشمندکاشتکارمفت پودے حاصل کرنے کیلئے اس ماہ کی اکتیس تاریخ تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.