Sunday, 19 May 2024, 04:08:48 pm
پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے،وزیردفاع
May 06, 2024

وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے لیے پرعزم ہے۔

وہ پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر دفاع نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فرانس دوطرفہ تعلقات باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی ہیں۔

وزیر دفاع نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

معزز مہمان نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.