Sunday, 19 May 2024, 04:33:57 pm
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون کی یقین دہانی
May 06, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی سماجی معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کایقین دلایا ہے ۔

یہ یقین دہانی آج جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر MASATSUGU ASAKAWA نے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیرقیادت وفد کو ایک ملاقات میں کرائی۔

اے ڈی بی کے صدر نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی استحکام کیلئے حکومت کے سخت اقدامات کوسراہا ۔

وفاقی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بنک پر زوردیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں موسمیاتی اثرات کے مقابلے سمیت ان کی روک تھام کیلئے اضافی وسائل فراہم کیئے جائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.