Wednesday, 12 March 2025, 09:22:33 am
 
دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ سکیم کی منظوری
February 06, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالر شپ سکیم کو دوسرے صوبوں تک وسعت دینے کی منظوری دی ہے،

انہوں نے یہ منظوری لاہور میں ہائیر ایجوکیشن کے اجلاس میں دی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10ہزارکر دی۔

انہوں نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے طلبہ کے لئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے، دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے، ہونہار سکالر شپ کے لئے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لئے مقرر کیا جائے گا۔