Wednesday, 15 January 2025, 12:49:19 pm
 
سنجرانی کا فلسطین کامسئلہ عالمی قوانین کے مطابق حل کرنے پر زور
December 05, 2023

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے فلسطین کا مسئلہ عالمی قوانین کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان میں اردن کے سفیر Maen Khreisat سے آج اسلام آباد میں ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی اسرائیلی ریاست کی جانب سے نسل کشی کے اقدامات اور جنگی جرائم قابل مذمت ہیں۔

صادق سنجرانی نے اردن اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کی تجویز بھی پیش کی۔