غذائی تحفظ کے وزیر کوثرعبداللہ ملک نے ملک میں اعلی تعلیم اور تحقیق کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور موثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ عزم آج اسلام آباد میں آئندہ دوسال کیلئے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے 20ویں بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد کیا۔
وہ آئندہ سال یکم جنوری سے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا باضابطہ طور پر چارج سنبھالیں گے۔کوثر عبداللہ ملک نے کہا کہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے فیلوز اعلیٰ سائنسی صلاحیتوں کے ابھرتے ہوئے ستارے ہیں جنہوں نے اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کے تجربات اور صلاحیتوں کو مزید بروئے کار لایا جائیگا۔