Saturday, 27 July 2024, 09:35:22 am
وزیراعظم کی طب کی تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت
December 05, 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں طب کی تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

وہ آج اسلام آباد میں طب کی تعلیم اور مریضوں کی دیکھ بھال میں تذویراتی اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے کی موجودہ صورتحال پر اصلاحات کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے نرسنگ ایک بہت اہم شعبہ ہے اور اس کی ترقی کیلئے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔

شرکاء کو صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لئے تین مرحلوں پر مشتمل حکمت عملی کے بارے میں بتایا گیا اس حکمت عملی کا مقصد صحت کے شعبے میں قومی معیارات کے مطابق قواعدوضوابط کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے صحت کے شعبے میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر اصلاحات کی حکمت علی پر بریفنگ دی گئی۔