Saturday, 27 July 2024, 08:05:09 am
مذہبی رہنماء اپنی تعلیمات میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کریں:وزیراعظم
December 05, 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مذہبی رہنماوں پرز ور دیا ہے کہ وہ اپنی تعلیمات میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کریں۔

وہ بوہرہ برادری کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے ڈاکٹر سیدنا Mufaddal سیف الدین کی قیادت میں ان سے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی وجہ سے پوری دنیا کو بقا کا خطرہ لاحق ہے۔وفد نے وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کی طرف سے کئے گئے بین المذاہب ہم آہنگی کے اقدامات کو سراہا۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں ہر مذہب، رنگ اور نسل کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بوہرہ برادری نے پاکستان کے قیام سے ملک کے ہر شعبے میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ وزیر اعظم نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صفائی ستھرائی پرخصوصی توجہ دینے پر ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی تعریف بھی کی۔