صدرڈاکٹرعارف علوی نے زوردیاہے کہ معیشت کے کسی بھی شعبے میں رویہ جاتی تبدیلی اسے ترقی کی طرف لے جاسکتی ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی اور سائنسی تحقیق کے فروغ سے زرعی شعبے کی پیداوارمیں اضافے کی راہ ہموار ہو گی۔
صدرنے زوردیاکہ چاول کے برآمدکنندگان کو برآمدات اورپیداوارمیں اضافے کے لئے تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کرناچاہیے۔
انہوں نے زرعی شعبے میں خواتین کی شمولیت اورحوصلہ افزائی کی ضرورت پر زوردیا۔