Friday, 26 April 2024, 09:08:48 am
حکومت ہدف کے حصول کیلئے ٹیکس دہندگان کیلئے طریقہ کارآسان بنارہی ہے، حماد اظہر
October 05, 2018

file photo

خزانہ امور کے وزیرمملکت حماداظہرنے کہاہے کہ حکومت مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے ٹیکس دہندگان کے لئے طریقہ کار آسان بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکس کے دائرے میں آنے کے خواہشمند ہرشہری کی سہولت کے لئے ایک اردوفارم متعارف کرایاجائے گا۔

وزیرمملکت نے کہاکہ زیادہ تنخواہیں پانے والے یاآمدنی رکھنے والے افراد پرٹیکس عائد کیاجائے گا جبکہ غریب لوگ اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.