ملائشیا میں اذلان شاہ ہاکی کپ کے دوسرے میچ میں آج پاکستان اور جنوبی کوریا مدمقابل ہوں گے۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر تین بجکر پندرہ منٹ پر شروع ہوگا۔
گزشتہ روز ایپوہ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔