Friday, 26 April 2024, 08:48:04 am

مزید خبریں

 
سینئرحریت رہنما محمد اشرف صحرائی جموں میں بھارتی حراست میں جاں بحق ہوگئے
May 05, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سینئر حریت رہنما اور تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی جموں میں بھارتی حراست میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔محمد اشرف صحرائی کو بارہ جولائی دو ہزار بیس کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جموں کی اودھم پور جیل منتقل کیا گیا تھا۔جیل میں گزشتہ روز ان کی حالت بگڑنے پر انہیں جموں کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔محمد اشرف صحرائی کو کئی امراض لاحق تھے اور دوران قید انہیں کسی قسم کے علاج معالجے کی سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی۔ان کے خاندان کے افراد کو ان کی صحت سے متعلق لاعلم رکھا گیا تھا۔ان کی عمر تقریباً 80 برس تھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.