Friday, 18 April 2025, 08:16:25 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دے دی
April 05, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دینے اور تیرہ نئے سہولت بازاروں کی تکمیل کیلئے اگست کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان ، بہاولنگر ، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے قیام کیلئے اراضی مختص کرنے کے عمل کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے سہولت بازاروں کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کیلئے انہتر کروڑ روپے کی منظوری بھی دی۔