Monday, 09 September 2024, 04:01:17 pm
 
عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظالمانہ اقدامات پربھارت کوجوابدہ ٹھہرائے،حریت کانفرنس
December 04, 2023

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں حق خودارادیت کے مطالبے پر کشمیریوں کو بدترین ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہا ہے۔

سرینگر میں ایک بیان میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں جس سے محصور کشمیریوں کی زندگیاں جہنم بنا دی گئی ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے ظالمانہ اقدامات پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔