Friday, 26 April 2024, 10:38:39 am
پاکستان کو 11 ارب ڈالر مالیت کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات ملی ہیں:فرخ
December 04, 2018

File Photo

معیشت اور توانائی کے بارے میں حکومت کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو گیارہ ارب ڈالر مالیت کے ایسے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات ملی ہیں جو پاکستانیوں کی ملکیت ہیں۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانیوں کی ملکیت اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے لئے چھبیس ملکوں سے معاہدے کئے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بعض تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔سرمایہ کاری سے متعلق ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں کام کرنے والی تیل کمپنیاں پاکستان میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.