کینیڈاکی پولیس نے معروف کینیڈین سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث افرادکو گرفتار کرلیاہے۔
یہ گرفتاری کینیڈین حکام کی طرف سے بھارتی ایجنٹوں کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کے کئی ماہ بعد عمل میں آئی۔پولیس حکام کے مطابق تینوں گرفتار کئے گئے افراد بھارتی شہری ہیں جن پر قتل اور اس کی منصوبہ بندی کرنے کاالزام ہے۔ہردیپ سنگھ نجرکوگزشتہ سال جون میں برٹش کولمبیامیں ایک سکھ گوردوارے کے سامنے گولی ماردی گئی تھی۔اس واقعہ کی دنیابھرمیں مذمت کی گئی۔