Friday, 26 April 2024, 11:13:42 am

مزید خبریں

 
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ظلم کی ایک اور انتہا،کورونا وائرس ویکسین کی فراہمی روک دی گئی
May 04, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے خلاف ظلم کے ایک اور ہتھکنڈے کے طور پر نہ صرف علاقے میں کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی روک دی بلکہ ویکسین کے مختص ذخیرے کو بھی بھارت کے دوسرے شہروں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔مقبوضہ وادی میں طبی حکام کے مطابق مقبوضہ علاقے کو ویکسین کی فراہمی گزشتہ جمعرات سے روک دی گئی ہے اور ویکسین کے ذخیرے کی قلت کے باعث روزانہ سینکڑوں افراد ویکسین لگوانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔بھارت کی طرف سے اس رویے کا مظاہرہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب مقبوضہ علاقے میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 84 گھنٹے میں 47 سے زائد اموات ہوئیں جبکہ تین ہزار 832 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.