Thursday, 25 April 2024, 12:26:17 am
پاکستانی قوم اوردنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے
February 04, 2023

 قوم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوںکے ناقابل تنسیخ حق خودارایت کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کے اظہار کے لئے کل یوم یکجہتی کشمیر منائے گی۔اس دن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف قابض بھارتی فوج کے بدترین مظالم کو ہی بے نقاب کیا جائے گا۔ملک بھر میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور کشمیری شہداء کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سائرن بجائے جائیں گے۔اسلام آباد‘ مظفر آباد‘ گلگت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں یکجہتی واکزکا بھی اہتمام کیا جائے گا۔کوہالہ اور پاکستان اور آزاد کشمیرکو ملانے والے دیگر اہم مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔دنیاکی توجہ کشمیریوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرانے کے لئے ریلیاں‘ عوامی اجتماعات‘ تقاریب اور سیمینارمنعقد کیے جائیں گے۔ریڈیو پاکستان بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.