Saturday, 27 April 2024, 07:52:24 am
پاکستان،برازیل دوطرفہ تجارت میں اضافے پرمتفق
January 04, 2019

پاکستان اوربرازیل نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پراتفاق کیاہے۔

سیکرٹری تجارت محمدیونس ڈھاگا اوربرازیل کے سفیر Claudio Raja Gabaglia Lins کی سربراہی میں ایک وفد کے درمیان یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ایک ملاقات میں ہوا۔اجلاس میں نوٹ کیاگیاکہ گزشتہ دوسال میں دونوں ملکوں کی شرح نمو میں ترقی اور دونوں ملکوں میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعدیہ بہترین موقع ہے کہ اقتصادی تعاون کو فروغ دیاجائے۔سیکرٹری تجارت نے کہاکہ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری، سازگارکاروباری ماحول اور مسابقت نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین اورپُرکشش ملک بنادیاہے اور برازیل یہاں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھاسکتاہے۔فریقین نے ترجیحی تجارتی مذاکرات پراتفاق کیا جن سے دونوں ملکوں کے برآمدکنندگان کیلئے ٹیرف کی بلندشرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.