Wednesday, 15 January 2025, 01:11:38 pm
 
صدر مملکت کا زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی شمولیت کیلئے اقدامات کرنے پرزور
December 03, 2023

صدرڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی پر زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی شمولیت کے لئے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں خصوصی افراد کے لئے تعلیم، صحت کی سہولیات، ان کی صلاحیت کے مطابق روزگار اور ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کے لئے سازگار ماحول کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان خصوصی افراد کی کامیابی کے سفیر کی راہ میں حائل تمام سماجی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے پرعزم ہے۔