Saturday, 27 July 2024, 04:34:34 am
کاپ۔28 کانفرنس میں پاکستان نے ماحولیاتی مسائل بارے دو اہم اقدامات متعارف کرادیئے
December 03, 2023

دبئی میں کاپ۔28 موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر پاکستان نے ماحولیاتی مسائل کے قدرتی حل سے متعلق Living Indus Initiative اور ریچارج پاکستان کے نام سے دو اہم اہم اقدامات متعارف کرائے ہیں۔Living Indus Initiative کا مقصد دریائے سندھ کے اطراف کے قدرتی حسن اور آبی حیات کو بحال کرنا ہے۔ اس منصوبے پر آئندہ پانچ سے پندرہ سال کے دوران گیارہ سے سترہ ارب ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔قدرتی حل کے اس منصوبے میںپائیدار اور صحت مند ماحول کے مقام کو ترجیح دی جائے گی۔اسی طرح سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ماحولیاتی تحفظ کی بہتری کے لئے سات کروڑ اسی لاکھ ڈالر مالیت کا ریچارج نامی منصوبہ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گا۔کاپ۔28کانفرنس کے موقع پر وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تعاون نے اٹھائیس سرگرمیوں اور مصروفیات کا اہتمام کیا ہے جن میں اہم مسائل پر غور و خوض کے لئے دوطرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔