Saturday, 14 December 2024, 06:10:59 pm
 
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ کے خاتمے پرحماس سے مذاکرات بھی ختم کردیئے
December 03, 2023

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کے بعد حماس سے مذاکرات بھی ختم کردئیے ہیں ۔

اس سے قبل گزشتہ دو روز سے جاری اسرائیلی بمباری اور جارحانہ حملوں نے جنگ بندی کی توسیع کوخطرے میں ڈال دیا تھا ۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں سترہ لاکھ سے زائد فلسطینی باشندے محصور ہیں اور پندرہ ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں۔