Wednesday, 08 May 2024, 11:00:23 pm
حکومت صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے موثر منصوبہ بندی کر رہی ہے:دائود
December 03, 2018

تجارت، صنعت، پیداوار اور سرمایہ کاری امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے موثر منصوبہ بندی اور موثر پالیسیاں وضع کر رہی ہے۔

سیالکوٹ میں برآمدکنندگان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی سازگارپالیسیوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کاروباری شعبے کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔مشیر نے کہا کہ پولیسٹر یارن کی درآمد پر عائد پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی اور سات فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا معاملہ اس ماہ حل کر لیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.