بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے اصول کی پاسداری اور اس کے حل کے لئے فیصلہ کن اقدام کرے۔
آج سرینگر میں اپنے بیانات میں انہوں نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے لئے ایک کڑا امتحان ہے جو اس کے ایجنڈے پر سب سے پرانے مسئلوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے جس کے لئے اسے جوابدہ ہونا چاہیے۔