Saturday, 23 November 2024, 09:34:58 pm
 
کووڈ19فنڈز سےمستحق افرادکیلئےامدادکی فراہمی کاسلسلہ جاری رہیگا: ڈاکٹرثانیہ
May 03, 2020

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم      عمران خان نے ویب پورٹل کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے امداد کی فراہمی کیلئے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیٹیگری فور کے ان مستحق افراد کو احساس ایمرجنسی  کے بارہ ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ Covid-19 فنڈز سے مستحق افراد کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہیگا اور امداد فراہم کرنے والے مخیر حضرات کے ہر ایک روپے کے بدلے میں چار روپے حکومت کی جانب سے امدادی فنڈز میں شامل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش فنڈز کی منتقلی کیلئے شفافیت کے موجودہ اصولوں  قواعد و ضوابط اور اعدادوشمار کے تجزیے کے جن قواعدوضوابط کو مدنظر رکھا گیا، یہی قوانین وزیراعظم کے Covid-19فنڈ سے کیٹیگری فور کے مستحق افراد کے چناو کیلئے کارفرماہوں گے۔