Saturday, 14 December 2024, 06:25:36 pm
 
ریڈیو پاکستان کےماہانہ جریدے ’’آہنگ‘‘نےایک اورسنگ میل عبورکرلیا
April 03, 2024

ریڈیوپاکستان کے ماہانہ جریدے ’’آہنگ‘‘ نے وفاقی دارالحکومت کی مشترکہ میڈیا فہرست میں شامل ہو کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

اس سے آہنگ سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہر طرح کے سرکاری اشتہارات اور میڈیا مہم شائع کر سکے گا۔

آہنگ 1948ء سے مسلسل شائع ہو رہا ہے۔

یہ جریدہ ریڈیوپاکستان کے سفیر کے طور پر مشہور ہے اور مختلف سماجی، قومی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں خبروں پر مشتمل اہم رسالہ ہے۔آہنگ انٹرویوز، فیچرز، افسانے، مضامین اور شاعری بھی شائع کرتا ہے تاکہ ادب کی مختلف اصناف کو فروغ دیا جا سکے۔