Sunday, 19 May 2024, 02:19:07 pm
میر واعظ کا جمعتہ الوداع کو یوم دعا کے طور پر منانے کا اعلان
April 03, 2024

فائل فوٹو۔

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے علاقے میں انتشار پھیلانے کے لئے فرقہ وارانہ ایجنڈے کے نفاذ کی کوششوں سے خبردارکرتے ہوئے لوگوں سے اس کے خلاف متحدہونے کی اپیل کی ہے۔

میر واعظ نے سرینگر میں ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام میں پائے جانے والے خوف ودہشت اور غیر یقینی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے جمعۃ الوداع کو یوم دعا کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا۔دوسری طرف کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیرکے قدرتی وسائل کے منظم استحصال کی شدید مذمت کی جس کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر پسماندگی کی طرف دھکیلنا ہے۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی، مولانامسرور عباس انصاری اور آغا سید محمد ہادی سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے دیگر رہنمائوں اورعلمائے دین نے بڈگام، پٹن اوربمنہ میں الگ الگ اجتماعات میں اسی طرح کے جذبات کا اظہارکیا۔ادھرپی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری جبر کے ماحول پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ صحافیوں کو بھی اظہاررائے پر پابندی کا سامنا ہے۔ انہوں نے ہزاروں افراد کی جیلوں میں نظربندی سمیت کشمیریوں کو درپیش مشکلات کو بھی اجاگر کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.