Saturday, 27 July 2024, 09:08:45 am
صدر کا انتخاب آئندہ ہفتے کیا جائے گا
March 03, 2024
  1. صدر کے انتخاب کے لئے پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔صدارتی انتخاب آئندہ ہفتے کے روز ہوگا۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل کی جائے گی۔امیدوار کاغذات نامزدگی منگل تک واپس لے سکتے ہیںجبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز شائع کردی جائے گی۔صدر کے عہدے کے لئے پولنگ آئندہ ہفتے کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔