Saturday, 27 July 2024, 05:31:34 am
وزیراعلیٰ کی بارش متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
March 03, 2024

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفرا ز احمد بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کا عمل تیز کریں۔

انہوں نے آج تیسرے پہر گوادر میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کو اس نازک وقت میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو امداد کی فراہمی اور متاثرہ علاقوں کی بحالی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائیگیاس سے پہلے کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی نے وزیراعلیٰ کو حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پانی میں گھرے ہوئے تمام افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے اور انہیں راشن اور دوسرا ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔